ہفتہ ، جنوری 31 ، 2015 معلوماتی ویوز 270

(weboc) ویبوک کی رجسٹریشن کا طریقه کار

ویبوک سے متعلق مکمل معلومات اور اس کی رجسٹریشن کا طریقه کار

پاکستان میں درآمدی و برآمدی کمپنیز کیلئے اب ویبوک رجسٹریشن لازم و ملزوم ہے. اس کے بغیر اب امپورٹ یا ایکسپورٹ شپمینٹ پراسیسنگ کی اجازت نہیں. بصورت دیگر آپ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے. اس لئے آپ ویبوک رجسٹریشن کو یقنی بنائیے. ہم اپنے کسٹمرز کو ویبوک  کی رجسٹریشن میں مکمل رھنمائی فراہم کرتے ہیں. ویبوک کی رجسٹریشن کوئی مشکل فعل نہیں، اگر آپ کے پاس مندرجہ ذیل ڈاکومینٹس ہیں، تو آپ آسانی سے ویبوک رجسٹریشن حاصل کر سکتے ہیں.

  1. آپ کے پاس NTN رجسٹریشن ہو
  2. آپ کے پاس STN رجسٹریشن ہو
  3. آپکا شناختی کارڈ
  4. بینک اکاؤنٹ سٹیٹمنٹ پچلے ٣ ماہ کی
  5. بینک اکاؤنٹ مینٹیننس لیٹر
  6. ایک عدد بجلی یا ٹیلی فون کا بل
  7.  آپ کی کمپنی کے ٣ عدد لیٹر ہیڈ

جب آپ کے پاس مندرجہ بالا رجسٹریشن اور ڈاکومنٹس مہیا ہوں تو آپ لاہور میں  NLC dryport  پر ویبوک آفس میں اپنے اصلی شناختی کارڈ کے ساتھ تشریف لیں جایئں، دوسرے شہروں میں بھی ویبوک آفسز مقامی dryport پر موجود ہیں. ویبوک کی رجسٹریشن فیس مبلغ ٥٠٠٠ روپۓ ہے، اور چارسے پانچ ہزار فالتو جیب میں رکھیں. آپ ویبوک کی رجسٹریشن فارم یہاں سے ڈونلوڈ کر سکتے ہیں.   اس فارم کو توجہ سے پْر کریں، خاص کر اپنا ای میل ایڈریس، کوینکہ آپکا ویبوک ID اور password اسی پر بھیجا جاۓ گا. اگر آپ سوچ رہیں ہیں کہ ویبوک در حقیت ہے کیا؟  تو آپ کی معلومات کیلئے ویبوک انٹرنیٹ یا ویب پر مبنی  (goods declaration (GD  فائل کرنے کا پلیٹ فارم ہے. اس سے جہاں ریکارڈ کیپنگ میں آسانی ہے وہاں کسٹمز اور ٹیکس کے احکام شپمنٹس کی بہتر جانچ پڑتال بھی کر سکتے ہیں.

پوسٹ رائیٹر
عمران جعفری
ڈائریکٹر بزنس ڈویلپمنٹ

بظاھر تو ہماری جیسی کمپنی کو اردو ورژن میں ویب سائٹ کی ضرورت نہیں. کیوں کہ ہم عام صارف کی بجاۓ کمپنیز یا اداروں کو اپنی خدمات فراہم کرتے ہیں. اور یہ تو آپ جانتے ہی ہیں